Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

احسان مانی 5 اگست کو پی ایس ایل فرنچائز مالکان سے ملاقات کرینگے

شائع 31 جولائ 2019 04:48pm

ehsanmani

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی پانچ اگست کو پی ایس ایل فرنچائز مالکان سے ملاقات کریں گے۔

قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے پاکستان میں انعقاد کے حوالے سے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مصدقہ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی پی ایس ایل فائیو کے تمام میچز کے پاکستان میں انعقاد کے حوالے سے فرنچائز مالکان کے تحفظات دور کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے بعد پی ایس ایل جنرل کونسل اجلاس کا اجلاس طلب کیا جائے گاجس میں پی ایس ایل فائیو کے مکمل شیڈول اور وینیوز کا اعلان کیا جائے گا۔