Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

سری لنکا نے بنگلادیش کو وائٹ واش کردیا

شائع 31 جولائ 2019 04:14pm

sriban

کولمبو: سری لنکا اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں آئی لینڈرز نے بنگال ٹائیگرز کو 122 رنز سے شکست دے کر کلین سوئپ مکمل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کولمبو کے میدان پر کھیلے گئے اس میچ کا ٹاس سری لنکا نے جیت کر پہلے باری لی اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز اسکور کئے۔

سری لنکا کے اینجلو میتھیوز نے 87، مینڈس نے 54، کرونارتنے نے 46، کوشال پریرا نے 42 اور شناکا نے 30 رنز اسکور کئے۔

بنگلادیش کی جانب سے شفیع الاسلام اور سومیا سرکار نے تین تین جبکہ تائیج الاسلام اور روبیل حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دو سو پچانوے رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور 36 اوورز میں 172 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

سومیا سرکار 69، تائیج الاسلام 39، انعام الحق 14 اور مشفیق الرحیم صرف 10 رنز بناسکے، اس کے علاوہ کوئی بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکا۔

سری لنکا نے سیریز 0-3 سے کلین سوئپ کرکے اپنے نام کی، فاسٹ بولر لاستھ ملنگا اور نوان کلاسیکرا کو شاندار فیئرویل ملا۔