Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

قومی ہاکی چیمپئن شپ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل

شائع 31 جولائ 2019 03:57pm

hockey

کراچی: پینسٹھ ویں نور خان قومی ہاکی چیمپئن شپ میں کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، محکمہ جاتی ٹیمیں اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئیں، ناک آؤٹ مقابلے کل ہوں گے۔

عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں جاری چیمپیئن شپ کے آخری روز لیگ مقابلوں میں پورٹ قاسم نے واپڈا وائٹ کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے آؤٹ کلاس کیا۔

a2

ماڑی پیٹرولیم آرمی وائٹ سے ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئی، آرمی وائٹ نے 2 گول سے فتح حاصل کی۔

ایونٹ کے چاروں کوارٹر فائنلز جمعرات کو کھیلے جائیں گے، آرمی کا مقابلہ واپڈا وائٹس سے ہوگا۔

دوسرے کوارٹر فائنل میں نیوی اور نیشنل بینک کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

تیسرے کواٹر فائنل میں واپڈا اور پی آئی اے کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی  جبکہ سوئی سدرن اور آرمی وائٹس کے درمیان چوتھا کواٹر فائنل ہوگا۔

a1