Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کشمیر پہنچ گئے

شائع 31 جولائ 2019 02:47pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کشمیر پہنچ گئے جہاں وہ اعزازی لیفٹیننٹ کرنل کے طور پر بھارتی فوجیوں کے ساتھ گارڈ کے فرائض انجام دیں گے۔

مہندرا سنگھ دھونی نے نئی اننگز کا آغاز کردیا لیکن اس بار کرکٹ کےمیدان میں نہیں بلکہ سرحد پر بھارتی فوج کےساتھ۔

دھونی وکٹر فورس کا حصہ بن کر مقبوضہ کشمیر کی وادیوں اور پہاڑوں میں گشت کرنےکو تیارہیں۔

دھونی علاقائی آرمی یونٹ پیرا شوٹ رجمنٹ میں اعزازی لیفٹیننٹ کرنل ہیں، وہ کشمیر میں گارڈ کے فرائض انجام دینے کے ساتھ پندرہ روز تک فوجیوں کے ساتھ قیام کریں گے۔

دھونی سے قبل کئی بھارتی کرکٹرز فوج میں خدمات انجام دے چکے ہیں جس میں سچن ٹنڈولکر بھی شامل ہیں۔