Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

بارش کے بعد نکاسی آب میں مشکلات

شائع 31 جولائ 2019 02:23pm

waterimagee

وزیر بلدیات سندھ نے کراچی میں کرنٹ لگنے سے شہریوں کے جاں بحق ہونے کا اعتراف کرلیا، انھوں نے کہا کہ مختلف علاقوں سے پانی کی نکاسی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

پریس کانفرنس میں سعید غنی کا کہنا تھا کہ صورتحال بہتر کرنے میں مزید چوبیس گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

سعید غنی نے اعتراف کیا کہ کرنٹ لگنے سے20افراد جاں بحق ہوئے۔ سعیدغنی نے مزید کہا کہ  صورتحال بہترکرنے میں مزید24گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ  بارش ہوتے ہی کےالیکٹرک کے فیڈرز ٹرپ ہوگئے۔