Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

کے الیکٹرک کی غفلت، سیاسی رہنماوں کی تنقید

شائع 31 جولائ 2019 02:20pm

kamlaimagee

سیاس جماعتوں کے رہنماوں کی کے الیکٹر ک کی غفلت کے باعث ہلاکتوں پر حکومت اور ادارے پر شدید تنقید کی ہے۔

آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا کہ کے الیکٹرک کے سی ای او عارف نقوی وزیراعظم کے دوست ہیں وہ پی ٹی آئی الیکشن مہم میں پیش پیش تھے۔

پی ایس پی رہنما مصطفی کمال نے کہا کہ  عارف نقوی اکثر پی ایم کے ساتھ نظر آئے،  پی ٹی آئی کی الیکشن مہم میں عارف نقوی شریک تھے۔

نصرت سحر عباسی نے کہا کہ تئیس افراد کی ہلاکت سے دل دہل گیا، کے الیکٹرک کے خلاف حکومت کہاں ہے، صرف نوٹس لینے سے کام نہیں چلے گا۔

نصرت سحر عباسی نے کہا کہ بچوں کو پول سے چپکا ہوا دیکھ کردل دہل گیا،  23 افراد مرگئے،حکومت کہاں ہے؟ وزیراعلیٰ کہاں ہیں؟صرف نوٹس لینا کافی نہیں۔