کے الیکٹرک کے شکار دو بچے سپرد خاک
کےالیکٹرک کے ظلم کا شکار دو بچوں احمد اور عابر کو سپرد خاک کردیا گیا ۔ والدین نے کے الیکٹرک کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کردیا۔
نارتھ ناظم آباد کے دس سالہ احمد اور بارہ سالہ عابربچین کے بعد لڑکپن میں قدم رکھا،اور ساتھ ہی دنیا کو چھوڑدیا۔
بارش ہوئی تو دونوں دوست کھیلنے میدان میں گئے، جہاں کھیلتے کھیلتے کھمبے میں آنے والے کرنٹ نے ان کو پکڑ لیا۔
عابرکی نمازجنازہ گذشتہ روز ادا کی گئی، احمدکی نمازجنازہ بھی آج ادا کی گئی، جس میں جماعت اسلامی کےرہنماء حافظ نعیم الرحمن شریک ہوئے اور دلخراش حادثےکا ذمہ دار حکمراں جماعتوں کو ٹھہرایا۔
مرحوم بچے کے والد نے کے الیکٹرک کو مورد الزام ٹھہرایا، بچوں کی لاشیں کتنی بھاری ہوتی ہیں کوئی انکے والدین سے پوچھے،
شاید وہ یہ بوجھ تمام عمر اٹھائیں گے۔ لیکن حکمرانوں کی معنی خیز خاموشی اور کے الیکٹرک کو دی جانے والی کھلی چھوٹ مزید ننھے پھولوں کیلئے ایک بڑا خطرہ ضرور ہے۔
Comments are closed on this story.