Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

یورپیئن ٹی ٹین لیگ: بولر پاویل فلورین کا منفرد انداز سب کی توجہ کا مرکز

اپ ڈیٹ 01 اگست 2019 11:56am

pavel

یورپیئن ٹی ٹین لیگ میں رومانیہ کے کلج کرکٹ کلب کے بولر پاویل فلورین کا منفرد انداز سب کی توجہ کا مرکز بن گیا، بولنگ ایکشن کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بدنام اگر ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا، رومانیہ سے پانچ سو کلومیٹر کا سفر طے کرکے یورپیئن ٹی ٹین لیگ کیلئے اسپین پہنچنے والے پاویل فلورین کے بولنگ ایکشن پران کا مذاق اڑایا گیا لیکن اسی ایکشن نے انہیں ہیرو بنادیا۔

پاویل کے بولنگ ایکشن پر تبصرے ہوئے اور ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاویل کہتے ہیں کہ وہ پروفیشنل کرکٹر نہیں ہیں، بہت سے لوگوں کی نظرمیں ان کا بولنگ ایکشن دلکش اور موثر نہیں لیکن انہیں اس کی پرواہ نہیں کیونکہ وہ کرکٹ سے پیار کرتے ہیں۔

سابق آسٹریلوی اسپنر شین وارن اور سابق کوچ ڈیرن لیہمن نے پاویل کا ایکشن بہتر بنانے کیلئے انہیں مدد کی پیشکش کردی۔