Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

کراچی: برساتی پانی کی صفائی،شہری اپنی مدد آپ کے تحت میدان میں

شائع 31 جولائ 2019 02:12pm

rainlatestimagee

کراچی میں بارش کے بعد اب بھی مختلف مقامات پر پانی کھڑا ہے،جس سے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت صاف کر رہے ہیں۔

  یہ مناظر ہیں شہر قائد کے جہاں دو روز بارش کے بعد شہر میں بارش کے پانی تاحال موجود ہے۔کاروباری مراکز خصوصا اولڈ سٹی ایریا کی مارکیٹوں میں پانی کھڑا ہے،جس سے مزدور طبقہ سب سے زیادہ پریشان ہے، ان کا کہنا ہے۔

صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں پریشانی کا سامنا ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ کاروبار پہلے ہی نہیں ہے

 بارش کے بعد مزید کاروبار کی صورتحال خراب ہوگئی، کیوں کہ دکانوں کے سامنے پانی موجود ہے۔

 کراچی میں دو دن کی بارش سے شہر میں پانی کھڑا ہونے کی بنیادی وجہ انتظامیہ کی جانب سے بروقت عملی اقدامات نہ کرنا ہیں۔