Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

آئی سی سی الیٹ پینل سے واحد بھارتی امپائر کی چھٹی

شائع 31 جولائ 2019 01:02pm

sravi

دبئی: آئی سی سی الیٹ پینل سے واحد بھارتی امپائر روی سند رام کی چھٹی ہوگئی جبکہ مائیکل گف اور جوئیل ولسن کو شامل کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 2015 میں آئی سی سی الیٹ پینل میں پروموشن حاصل کرنے والے امپائر کو سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد 2019-20 کے سیزن سے باہر کردیا گیا۔

اس کے علاوہ آئی سی سی کے جنرل منیجر جیف ایلرڈائس کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کے مائیکل گف اور ویسٹ انڈین جوئیل ولسن کو آئی سی سی الیٹ پینل آف امپائرز میں جگہ دے دی۔

اب اس پینل میں پاکستان کے علیم ڈار، سری لنکا کے کمار دھرما سینا، جنوبی افریقہ کے ماریس ایراسمس، کرس گیفانے، رچرڈ ایلنگورتھ، نائجل لونگ، بروس آکسنفورڈ، رچرڈ کیٹل برو، پال رائفل، روڈ ٹکر، مائیکل گف اور جوئیل ولسن شامل ہیں۔

اس کے ساتھ ہی میچ ریفری الیٹ پینل میں ڈیوڈ بون، کرس براڈ، جیف کرو، رنجن مدوگالے، اینڈی پائیکروفٹ، رچی رچرڈسن اور جاواگل سری ناتھ شامل ہیں۔