Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

منشیات کے نشے میں دُھت بولی وڈ ستاروں کی ویڈیو وائرل

شائع 31 جولائ 2019 08:29am

Untitled-1

سوشل میڈیا پر بولی وڈ کی ایک ویکینڈ پارٹی وائرل ہوچکی ہے۔ یہ ویکینڈ پارٹی بولی وڈ ڈائریکٹر و پروڈیوسر کرن جوہر نے رکھی تھی۔ اس پارٹی میں بولی وڈ کے نامی چہرے شامل ہوئے لیکن انہیں چہروں کےایکسپریشن اب پارٹی کو سوالوں کے کٹھ گھرے میں کھڑے کر گئے ہیں۔ پہلے سوشل میڈیا پر یہ سوال اٹھ رہے تھے کہ کرن جوہر کی پارٹی میں ستارے نشے میں چور تھے تو اب اکالی دل کے لیڈر مجندر سرسا نے الزام لگایا ہے کہ پارٹی میں ستارے ڈرگس کے نشے میں تھے۔

دراصل یہ سارا ہنگامہ تب ہوا جب کرن جوہر نے پہلے تو اس ہاؤس پارٹی کا سرپرائز ویڈیو بنایا اور بعد میں اسے انسٹاگرام کے اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کردیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو کے اپلوڈ ہوتے ہی ہنگامہ برپا ہوگیا۔ بھلے ہے ستارے لڑکھڑاتی زبان سے نہ بولیں کہ ہنگامہ کیوں برپا ہے۔۔۔۔ تھوڑی سی جو پی لی ہے۔۔۔ لیکن سوشل میڈیا پر لوگوں کا غصہ نکلنا شروع ہوگیا۔

 

اکالی دل کے لیڈر منجندر سرسا نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'سارے ستارے ڈرگس لے رہے تھے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے منجندر نے لکھا، 'یہ ہے فکشن ورسز ریئلٹی۔ دیکھو کیسے بولی وڈ کے ستارے فخر کے ساتھ اپنے ڈرگس میں ہونے کے اسٹیٹس دکھا رہے ہیں۔ میں بولی وڈ اسٹارز کے ذریعے ڈرگ ابیوز کے خلاف آواز اٹھاتا ہوں۔ اگرآپ لوگ بھی اسے شرمناک سمجھتے ہیں تو ری ٹویٹ کیجئے'۔

 

منجندر سرسا کے ٹویٹ پر کانگریس لیڈر ملند دیوڑا نے ری ٹویٹ کرکے جواب دیا کہ اس پارٹی میں کوئی بھی ڈرگ اسٹیٹ میں نہیں تھا۔ دیوڑا نےلکھا کہ ان کی بیوی بھی اس پارٹی میں موجود تھیں۔ ایسے میں جھوٹی افوواہیں نہ پھیلائیں اور معافی مانگنے کی ہمت دکھائیں۔