Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

بھارتی کرکٹر نے قوم کا سر شرم سے جھکا دیا، 8 ماہ کی پابندی

اپ ڈیٹ 31 جولائ 2019 08:31am

Untitled-1

نئی دہلی: بھارتی ٹیسٹ کرکٹر پرتھوی شا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے ان پر 8 ماہ کی پابندی عائد کر دی۔

بھارتی بورڈ کے مطابق پرتھوی شا نے کھانسی کا سیرپ پیا جس میں ممنوعہ دوا شامل تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ڈوپ ٹیسٹ کے لیے ان کے نمونے 22 فروری کو لیے گئے تھے۔

بھارتی کرکٹر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وہ پابندی کے باعث نومبر 2019 تک کرکٹ نہیں کھیل پائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب وہ ممبئی میں اپنی مقامی ٹیم کے ساتھ تھے اس وقت انہوں نے کھانسی کا شربت پیا تھا جس کے باعث ان پر پابندی عائد کی گئی۔

انہوں نے دیگر نوجوان کھلاڑیوں کو پروٹوکول سے باہر جانے کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے بھارتی بورڈ کی اس حوالے سے سپورٹ پر شکریہ ادا کیا۔

19 سالہ نوجوان کرکٹر نے دو ٹیسٹ میچوں میں بھارت کی نمائندگی کی اور انہیں مستقبل کا بہترین ٹیسٹ بلے باز قرار دیا جا رہا تھا۔