Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

پاکستان سمیت دنیا بھر میں دوستی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

شائع 30 جولائ 2019 06:11pm

friendship

یہ دوستی اے دوست تیرے دم سے ہے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں دوستی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد دوستی کے رشتے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

لفظ دوستی احساسات اور جذبات سے سرشار ایک ایسا ناطہ جو سونے سے زیادہ مہنگا ہے۔

دوستی انسان کے عزیز ترین رشتوں میں سے ایک ہے، دنیا میں اصل غریب تو وہ ہے جس کے پاس کوئی مخلص دوست نہیں۔

یہ دوستی ہر دکھ، سکھ، خوشی، غم میں ساتھ نبھاتی ہے۔ جو ہم مزاج لوگوں کے درمیان بہترین سماجی رشتے کا ثبوت ہے۔

کسی نہ کسی روپ میں اپنی اہمیت و موجودگی کا احساس دلاتی ہے، چاھے یہ روپ کسی بھی رشتے کی شکل میں کیوں نہ ہو ہر رشتہ اسکے بغیر نامکمل ہے۔