Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ کا کل تمام تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

شائع 30 جولائ 2019 05:08pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے کل تمام تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ کرلیا، تمام سرکاری اسکولز، کالجز اور جامعات کھلی رہیں گی۔

محکمہ تعلیم کے مطابق سندھ بھر میں آج شام تک بارشیں رُک جائیں گی اور بارشیں ختم ہونے کے بعد تعلیمی ادارے بند ہونے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

محکمہ تعلیم سندھ نے کل تمام اساتذہ کو اسکول وقت پر پہنچنے کی ہدایت بھی کردی۔

واضح رہے گزشتہ روز موسم کے پیش نظر محکمہ تعلیم سندھ نے آج یعنی 30 جولائی کی تعطیل کا اعلان کیا تھا۔