Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

طیارہ حادثہ، شہید پائلٹس اور عملے کی نمازہ جنازہ

شائع 30 جولائ 2019 04:42pm

armyimagee

طیارے حادثے میں شہید ہونے والے پائلٹس اور عملے کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔

نمازجنازہ میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سمیت فوجی افسران اور اہلخانہ نے شرکت کی، جائے حادثے پر ملبہ ہٹانے کیلیے ریسکیو آپریشن، سیکیورٹی فورسز نے علاقے سے شواہد جمع کئے

پاک فوج کا  تربیتی طیارہ راولپنڈی میں آبادی پر گرکر تباہ ہوگیا تھا،جس کے نتیجے میں 2پائلٹ اور عملے کے 5افراد سمیت  18افراد جاں بحق اور 9زخمی ہوگئے

پاک فوج کے تربیتی طیارہ کو حادثہ راولپنڈی کے علاقے موڑا کالو میں پیش آیا ،طیارہ گرنے کے بعد دھماکے کی آواز دورتک سنائی دی گئی ، طیارہ آبادی کے 3گھروں پر گرا جس سے ان میں بھی آگ لگ گئی ۔

حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار 2 پائلٹس سمیت عملے کے 5 افراد جبکہ گھروں میں سوئے بچے اور خواتین سمیت 18افراد جاں بحق اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے،جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے بھی شامل تھے

عینی شاہدین کے مطابق تربیتی طیارہ موڑا کالو کے رہائشی علاقے میں گرا، زورداردھماکے کے بعد گھروں میں آگ لگ گئی ۔