بارش کے بعد نظام زندگی درہم برہم،سندھ حکومت پر تنقید
کراچی میں بارش کے نظام زندگی درہم برہم پر ہونے پر وفاقی وزراء نے سندھ حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔
کراچی کی بارش کے چھینٹے اسلام آباد پر بھی پڑگئے ۔ دو روز بعد وفاقی وزرا جاگ اُٹھے ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی زیدی اور خالد مقبول صدیقی نے سندھ سرکار کو نشانے پر رکھ لیا ۔ کہا ہم کراچی کو بے حال نہیں چھوڑ سکتے ۔
وزراء کا کہنا تھا کہ پانچ ہزار ارب ٹیکس دینے والے شہر پر سو ارب بھی خرچ نہیں کیے۔
انہوں نے چیئرمین این ڈی ایم اے کیساتھ کراچی آنے کا بھی اعلان کردیا۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.