Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اقرا عزیز اور یاسر حسین نے منگنی کرلی

شائع 30 جولائ 2019 04:12pm
اقرا عزیز اور یاسر حسین نے فیملی کی نجی تقریب میں منگنی کرلی اقرا عزیز اور یاسر حسین نے فیملی کی نجی تقریب میں منگنی کرلی

پاکستان کی مشہور اداکارہ اقرا عزیز اور اداکار و میزبان یاسر حسین نے باقاعدہ طور پر منگنی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ان کی منگنی فیملی کی ایک نجی تقریب میں ہوئی جس میں دوست احباب اور قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔

ان کی منگنی کی پہلی تصویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اقرا عزیز سفید اور گولڈن رنگ کا لباس جبکہ یاسر حسین سفید شلوار قمیض اور مہرون رنگ کی واسکٹ زیب تن کئے ہوئے ہیں۔

واضح رہے طویل عرصے سے گہرے دوست رہنے والے اداکار و میزبان یاسر حسین نے اداکارہ اقرا عزیز کو لکس اسٹائل ایوارڈ کی تقریب میں شادی کی پیشکش کی تھی جسے اقرا نے قبول کرلیا تھا۔