Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

روٹی کی قیمت میں اضافہ، وزیراعظم کا نوٹس

شائع 30 جولائ 2019 04:10pm

khanimage

وزیراعظم نے روٹی کی قیمت بڑھنے کا نوٹس لے لیا۔وزیراعظم کی کراچی کی صورتحال، اسلام آباد ماسٹر پلان، احتساب اور تحائف فنڈز پر توجہ مرکوز رہی،  وزیراعظم ایک بار پھر احتساب کے عمل کو مزید موثر اور سخت بنانے کے لیے پرعزم دکھائی دیئے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا۔ کراچی میں بارشوں سےنقصانات پر تشویش کااظہارکیا اور  وزرا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ حکومت کو اربوں روپے دیے لیکن عوام کو سہولیات نہیں ملیں،سیوریج اور صفائی کا نظام نہ ہونے سے عوام کی زندگی اجیرن ہے۔

کابینہ نے احتساب کے عمل کو مزید موثر اور  سخت بنانے کا عزم ظاہر کیا ۔ اور کہا جرائم پیشہ افراد سے مجرموں جیسا ہی سلوک ہونا چاہیے

وزیراعظم نے روٹی اور نان کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا نوٹس لیا اور سخت برہمی کا اظہار کیا جبکہ اسلام آباد میں بلند عمارات کی تعمیر پر بھی زور دیا۔