Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

کراچی : کل سے شروع ہونیوالی بارش آج بھی جاری رہی

شائع 30 جولائ 2019 04:07pm

lumimage

کراچی میں مون سون کے پہلے اسپیل نے پورے شہر کو بھیگا دیا ۔ کل شروع ہونیوالی بارش آج بھی جاری رہی ۔

کراچی میں کل علی الصبح ہونے والی بارش ۔ آج بھی وقفے وقفے سے جاری رہی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک سب سے زیادہ بارش ۔ سرجانی ٹاؤن میں ایک سو چوبیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

صدر میں بھی بادل جم کر برسے ۔ جہاں ایک سو چار ملی میٹر بارش ہوئی۔

فیصل بیس میں ستتر ۔ نارتھ کراچی میں اڑسٹھ اور گلشن حدید میں چونسٹھ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ایئرپورٹ  پر چونسٹھ ملی میٹر بارش ہوئی۔ یونیورسٹی روڈ پر اکسٹھ ملی میٹر اور مسرور بیس پر باون ملی میٹر برسات ریکارڈ کی گئی۔

اگر لانڈھی پر نظر ڈالیں تو یہاں چھیالیس اور ناظم آباد میں اکتالیس ملی میٹر بادل برسے۔

مسلسل بادل برسنے سے تھڈو ڈیم اور لیاری ندی اوور فلو ہوگئی۔ جس سے سپر ہائی کا ایک ٹریک اور اطراف میں قائم کئی گوٹھ ڈوب گئے جبکہ لیاری ایکسپریس وے کے قریب بھی کئی گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔