کراچی: بارش کے بعد ندی و نالے اوورفلو ہوگئے
کراچی :کراچی میں گزشتہ روز برسات کے آفٹر شاکس آج بھی جاری ہیں۔ ندی نالے بھرے ہیں۔ پانی انڈر پاسز میں جمع ہے۔ گٹر مسلسل ابل رہے ہیں اور شہر سے کے الیکٹرک۔ لاپتہ ہے۔ چوبیس گھنٹے بعد بھی عوام کو بجلی کی تلاش ہے۔
کل کی بارش کے بعد کراچی کا حشر نشر ہوچکا۔ انڈرپاسز بھرے ہیں۔ پانی گھروں میں کھڑا ہے۔ گلیاں۔ محلوں کا حال۔ ویسے کا ویسا ہے۔
مویشی منڈی کی حالت بد سے بدتر ہے۔ مویشی مسلسل پانی میں کھڑے ہیں۔ رہی سہی کثر کے الیکٹرک نے پوری کردی۔ چوبیس گھنٹے گزر گئے۔ بجلی بحال نہ ہوئی۔
نہ کوئی پوچھنے والا ہے۔ نہ ہی بتانے والا۔ شہری کہتے ہیں۔ ان اداروں کو ختم کردیں۔ تاکہ شہری اپنا انتظام خود ہی کرلیں۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.