Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

ایل او سی پر بھارتی خلاف ورزی، ایک شہری شہید، نو زخمی

شائع 30 جولائ 2019 03:22pm

locimagee

ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید اور نو زخمی ہوگئے ہیں۔

ایل او سی پر بھارتی فورسزکی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ہے ، بھارتی فورسز نے دانند، دھنیال، جورا، لیپا، شردا اور شاہ کوٹ سیکٹرز میں فائرنگ کی، جس سے 1 شہری شہید، بچوں اورخواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔

پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ سے تین بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے اس حوالے سے تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ بھارتی فوج کے  بعد پاک فوج کی بھارتی پوسٹوں پر جوابی کارروائی میں تین بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔