Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

ثناء خواں ذوالفقار علی حسینی انتقال کرگئے، نماز جنازہ ادا

شائع 30 جولائ 2019 02:44pm
ثناء خواں ذوالفقار علی حسینی کراچی میں انتقال کرگئے ثناء خواں ذوالفقار علی حسینی کراچی میں انتقال کرگئے

کراچی: معروف ثنا خواں الحاج ذوالفقار علی حسینی علالت کے باعث انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ کراچی میں ان کی رہائش گاہ کے سامنے ادا کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ کراچی میں ان کی رہائش گاہ کے سامنے ادا کی گئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

واضح رہے الحاج ذوالفقار علی حسینی کراچی کے اسپتال میں زیر علاج تھے، گلشن کنیز فاطمہ سوسائٹی میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ان کی تدفین سخی حسن قبرستان میں ہوگی۔