Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

میری شادی ابھی کنفرم نہیں ہوئی ہے، حسن علی

شائع 30 جولائ 2019 01:21pm

hassan

بھارتی میڈیا نے تو قومی کرکٹر حسن علی کے نکاح دعوی کیا ہے لیکن حسن علی کچھ اور ہی کہتے ہیں، میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد حسن علی نے ٹوئٹ میں لکھا کہ میری شادی ابھی کنفرم نہیں ہوئی۔

اپنی ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ دونوں خاندان ملاقات کریں گے پھر کچھ فیصلہ ہوگا، بات بن گئی تو باقاعدہ اعلان کریں گے۔

آج یہ خبر گردش کررہی ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرحسن علی بھارتی حسینہ کو دل دے بیٹھے ہیں اور بھارتی میڈیا کے مطابق حسن علی اور شامیہ آرزو کا نکاح 20 اگست کو دبئی میں ہوگا۔

ظہیرعباس، محسن خان اور شعیب ملک کے بعد ایک اور پاکستانی کرکٹر بھارت کے داماد بننے جا رہے ہیں، فاسٹ بولرحسن علی بھارتی لڑکی شامیہ آرزو کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔

شامیہ آرزو کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ کے علاقے میواٹ سے ہے، وہ دبئی کی ائیرلائن میں فلائٹ انجینئر ہیں۔

بھارتی میڈیا نے لڑکی کے والد کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حسن علی اور شامیہ کا نکاح 20 اگست کودبئی میں طے ہوا ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیرعباس اور محسن خان بھارتی خواتین سے شادی کرچکے ہیں جبکہ موجودہ کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کا تعلق بھی بھارت سے ہی ہے۔