Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

امام الحق نے فلرٹ کرنے پر معذرت کرلی، وسیم خان

شائع 30 جولائ 2019 12:59pm

wasim

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کا کہنا ہے کہ امام الحق نے فلرٹ کرنے پر معذرت کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈی پی سی بی کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امام الحق کو بتادیا ہے کہ ایسا رویہ قابل قبول نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ کپتان سرفراز احمد کے مستقبل کا فیصلہ 2 اگست کے اجلاس میں نہیں ہوگا۔

واضح رہے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر امام الحق کے مبینہ واٹس اپ میسجز سامنے آئے تھے، جس میں سوشل میڈیا صارف کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ امام گزشتہ چھ ماہ سے کئی لڑکیوں سے رابطے میں ہیں اور انہوں نے کئی لڑکیوں سے دھوکا دہی کی ہے۔

ابتدائی طور پر یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد پی سی بی حکام نے موقف اپنایا تھا کہ یہ امام الحق کا ذاتی معاملہ ہے اور بورڈ اس پر کوئی کمنٹ نہیں کرے گا۔