Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

سرفراز احمد کی جگہ اظہر علی کو ٹیسٹ کپتان بنانے پر اتفاق

شائع 30 جولائ 2019 12:34pm

azhar

لاہور: سرفراز احمد کی جگہ اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے پر اتفاق ہوگیا، سرفراز ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے۔

اس کے علاوہ مکی آرتھر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک ہیڈ کوچ برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔

پی سی بی میں ہیڈ کوچ اور ٹیسٹ کپتان کیلئے ابتدائی مشاورت کے بعد سرفراز احمد کی اکی جگہ اظہر علی کو دوبارہ ٹیسٹ کپتان بنانے پر اتفاق ہوگیا جبکہ مکی آرتھر کے معاہدے میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک توسیع کا امکان ہے۔

ذرائع کےمطابق سرفراز احمد کا بوجھ کم کرنے کیلئے اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔

سرفراز ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان برقرار رہیں گے جبکہ بابر اعظم کو گروم کرنے کیلئے انہیں تینوں فارمیٹ میں نائب کپتان مقرر کیا جائےگا۔

ہیڈ کوچ مکی آرتھر کےمعاہدے میں آئندہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک توسیع کا امکان ہے، مکی آرتھرکی کوچنگ میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں نمبرون پوزیشن پر ہے۔