Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

بارش کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کی اہم ہدایات

شائع 29 جولائ 2019 05:42pm

shahimageee

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے بارش  کے ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے  محکمہ بلدیات  کو ہدایت کی ہے کہ  وہ شہر میں اور صوبے کے دیگر اضلاع میں تمام سوک ایجنسیز کو  فعال کرے تاکہ  سڑکوں سے  اور  زیریں علاقوں جہاں پر پانی کا دباو ہے وہاں سے  بارش کے پانی کو نکالا جاسکے۔

انہوں نے یہ ہدایت  صوبائی وزیربلدیات  سعید غنی اور صوبائی وزیر انرجی امتیاز شیخ  کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ  وہ اُن تمام اضلاع جہاں شدید بارشیں ہوئی ہیں وہاں پر  کے الیکٹرک اور حیسکو کی جانب سے بجلی کی فراہمی کو یقینی بناکر  مناسب پانی کی فراہمی اور پانی کے اخراج کویقینی بنائیں ۔

مراد علی شاہ نے لوکل باڈیز ، واٹر بورڈ اور واسا کے افیشلز  کو ہدایت کی  کہ وہ  سڑکوں سے  بارش کے پانی کو نکالنے کے لیے مین ہولز  کی صفائی  رکھیں اور فعال رہیں۔کراچی اور حیدرآباد  میں نالوں کی  صفائی کی جارہی تھی تاکہ  اُن میں بارش کا پانی بہتر طریقے سے داخل  اور نکاسی ہوسکے۔

انہوں نے زیریں علاقوں میں  جنریٹرز  پر ڈی واٹرنگ پمپ نصب کرنے کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ  تین دنوں تک شدید بارشوں کی پیشن گوئی ہے لہٰذا  24 گھنٹے شفٹوں میں  کام کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی وزیر انرجی سے کہا کہ  وہ  وہ حیسکو سے بات کرے  جہاں تمام 12 فیڈرز ٹرپ ہوگئے ہیں اور جب کہ کراچی میں بھی زیادہ تر علاقے پیر کی صبح سے بجلی سے محروم ہیں جہاں پر بجلی بحال کرائی جائے ۔