مسلسل بارشوں سے دریاوں کی سطح میں اضافہ
بارشوں کے بعد دریاؤں میں بھی پانی کی مسلسل سطح بڑھنے لگی ہے ، دریائے چناب میں مرالہ اور خانکی بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے ۔مختلف بیراجوں پر انتظامیہ الرٹ ہے اور مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔
ساون کی بارشوں نے دریاؤں میں بھی تلاطم پیدا کردیا۔ دریائے چناب میں مرالہ اور خانکی بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ ستائیس ہزار کیوسک ہے جبکہ خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ تیرہ ہزار کیوسک کی ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب وزیر آباد کے علاقوں میں دھونکل مائنر اور نالہ پلکھو کا پانی دو روز تک نقصان پہنچانے کے بعد اب اترنا شروع ہو گیا ہے۔
جناح بیراج پر پانی کی آمد 3لاکھ 2 ہزارکیوسک ریکارڈ کی گئی۔ راجن پور کے کاہا نالے میں پانی کی سطح کم ہوگئی اس وقت 6ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا گذر رہا ہے۔
چنیوٹ میں دریائے چناب کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
Comments are closed on this story.