Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

کراچی : بارش سے  بجلی کا نظام درہم برہم

شائع 29 جولائ 2019 03:53pm

electircityimage

کراچی میں بارش کے بعد بجلی کا نظام درہم برہم بوگیا، کئی فیڈرز ٹرپ کرگئے۔

بارش آئی ۔ شہریوں کے چہرے پر خوشیاں لائی ۔ لیکن کے الیکٹرک  کو یہ بالکل بھی نہ بھائی۔

پہلی بوند کیساتھ ہی بجلی بھاگ گئی نظام بیٹھ گیا ۔ فیڈرز ٹرپ ہوگئے۔ انتظامی غفلت کے باعث پول میں آگ بھڑک اُٹھی۔

انصاف کی سب بڑی عمارت سپریم کورٹ ۔ بھی اندھیرے میں ڈوب گئی۔

عدالت نے کے الیکٹرک حکام طلب کرکے جواب طلبی بھی کی۔ شہریوں نے کئی بار ہیلپ لائن ملائی لیکن وہاں سے بھی کوئی مدد نہ آئی۔