Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

کراچی میں بارش، کرنٹ لگنے سے آٹھ جاں بحق

شائع 29 جولائ 2019 03:51pm

rainingimagee

کراچی میں بارش کے بعد بجلی کی تاریں قاتل بن گئیں، مختلف علاقوں میں 8 افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔

کلفٹن میں 13 سالہ بچی سمیت 2 افراد کو کرنٹ لگا حب ریور روڈ پر بھی ایک راہ گیر ٹوٹی تاروں کا شکار ہوا۔

 گلستان جوہر بلاک 19 میں 18 سالہ نوجوان جاں بحق ہوا، ڈیفنس فیز 5 میں 30 سالہ شخص کرنٹ لگنے سے موت کی آغوش میں کاسویا۔

ناظم آباد پاپوش نگر اور خاموش کالونی میں دو افراد کو کرنٹ لگا، شارع فیصل نرسری اسٹاپ پر نوجوان کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوا۔

فیڈر بی ایریا میں قربانی کیلئے خریدا گیا بیل بھی ہلاک ہوگیا۔