Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

شاہ سلمان کے بڑے بھائی شہزادہ بندر بن عبدالعزیز کا انتقال

شائع 29 جولائ 2019 11:48am

Untitled-1

ریاض: سعودی عرب کے شاہی دیوان کی طرف سے جاری ایک بیان میں نہایت افسوس کے ساتھ شاہ سلمان کے بھائی اور اہم شاہی شخصیت شہزادہ بندر بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال کی خبر دی گئی ہے۔

شاہی دیوان کی طرف سے جاری بیان سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی'ایس پی اے' کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔ مرحوم اریاض ریجن کے گورنر فیصل بن بندر کے والد تھے۔

بیان میں شاہی خاندان اور حکومت کی جانب سے شہزادہ بندر بن عبدالعزیز کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ ان کی نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد حرام میں ادا کی جائے گی۔