Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

خلائی مخلوق کے ہاتھوں اغوا، ہزاروں افراد نے انشورنس پالیسی لے لی

شائع 29 جولائ 2019 08:21am

Untitled-1

ہزاروں افراد نے ایک انوکھی انشورنس پالیسی لی ہے۔ جس کے تحت خلائی مخلوق کے ہاتھوں ان افراد کے اغوا کی صورت میں ان کے گھر والوں کو 1 کروڑ ڈالر ملیں گے۔

یہ انوکھی انشورنس آلٹامونٹ اسپرنگز، فلوریڈا کی سینٹ لارنس ایجنسی نے دی ہے۔ یہ انشورنس  پالیسی کلائنٹس کے مافوق الفطرت جگہوں جیسے ایریا 51 سے  خلائی مخلوق کے ہاتھوں اغوا کا احاطہ کرتی ہے۔

خلائی مخلوق کے ہاتھوں اغوا پر ایک کروڑ روپے دینے کی اس انشورنس کو حاصل کرنے کیلئے صرف 24.95 ڈالر یا 20 پاؤنڈ ادائیگی کرنی ہوگی، جس کے بعد انشورنس کرانے والوں کو  بذریعہ ڈاک  انشورش سرٹیفیکیٹ بھیجا جائے گا۔ اس ساتھ ساتھ 19.95 ڈالر یا 16 پاؤنڈ میں انشورنس کرا کر اس کی ڈیجیٹل کاپی بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔

اس انشورنس میں سب سے دلچسپ بات اس کا طریقہ اداائیگی ہے۔ انشورنس کمپنی  خلائی مخلوق کے ہاتھوں اغوا ہونے والوں کے ورثا کو اگلے 10 سے 20 ملین سالوں تک ہر سال صرف 1 ڈالر ادا کرے گی۔

سینٹ لارنس ایجنسی کے مالک مائیک سینٹ لارنس کا کہنا ہے کہ یہ انشورنس پالیسی ایک فیس بک پیج کے ایریا 51 کے گھیراؤ کے اعلان کے بعد  کافی مقبول ہوئی ہے۔

مائیک کا کہنا ہے کہ پالیسی حاصل کرنے والے افراد کو آئندہ 10 سالوں تک 1 ڈالر سالانہ دیا جائے گا، جس کے بعد کمپنی کا ان سے معاہدہ منسوخ ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ ایک فیس بک پیج نے ایک ایونٹ تخلیق کیا ہے، جس کے مطابق 20 ستمبر کو ایریا 51 پر لاکھوں افراد دھاوا بولیں گے۔ 20 لاکھ افراد نے  ایریا 51 پر جانے کی تصدیق کی ہے۔ تاہم امریکی فضائیہ نے لوگوں کو اس ارادے سے باز رہنے کا کہا ہے۔

امریکی فضائیہ کا کہنا ہے کہ ایریا 51  فضائیہ کی اوپن ٹریننگ رینج ہے اور یہاں امریکی مسلح افواج کی تربیت کی جاتی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی فضائی امریکا اور اس کے اثاثہ جات کی حفاظت کرنا جانتی ہے۔تاہم  ایریا 51 کے خفیہ ہونےکے باعث لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ جگہ خلائی مخلوق سے رابطے کا ذریعہ ہے۔