Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

یہ دائرے کس رنگ کے ہیں؟ حقیقت جان کر آپ کا منہ کھلا رہ جائے گا

شائع 29 جولائ 2019 08:05am

Untitled-1

حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک آپٹیکل الیوژن (بصری دھوکہ) نے صارفین کو حیران کر دیا ہے۔ اس حیرت انگیز آپٹیکل الیوژن کو دیکھ کر بہت سے لوگوں کو  اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آتا۔ Confetti الیوژن کو کمپیوٹر اینڈ انفارمیشن سائنس انجینئر ڈیوڈ نووک نے تخلیق کیا ہے۔ اس میں 12 دائرے دکھائے گئے ہیں، جن کے اوپر کثیر رنگی لائنیں ہیں۔

اس تصویر کو دیکھنے پر فوری طور پر پتا چلتا ہے کہ یہ دائرے سبز، سرخ  اور ارغوانی رنگ کے ہیں۔ تاہم ذرا غور سے دیکھنے پر پتا چلتا ہے کہ تمام 12 دائرے ہلکے بھورے رنگ کے ہیں۔

 

ایک ویب سائٹ کےمطابق یہ Munker-White الیوژن ہے۔ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ ہماری آنکھیں جب کوئی رنگ دیکھتی ہیں تو رنگت ظاہر ہونے میں اس رنگ کے ادرگرد موجود دوسرے رنگوں کا اہم کردار ہوتا ہے۔ اس آپٹیکل الیوژن میں بھی دائروں کی رنگت ظاہر ہونے میں سامنے موجود پٹیوں کا اہم کردار ہے۔

 

ٹوئٹر پر ایک صارف نے اسے اینی میشن کی مدد سے بھی سمجھایا ہے۔