Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

فیسٹیول میں مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ، 3 افراد ہلاک 12 زخمی

شائع 29 جولائ 2019 07:53am

Image result for Gilroy firing

سین ہوزے: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین ہوزے میں مسلح شخص کی فائرنگ سے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے واقعہ میوزک فیسٹیول کے دوران پیش آیا ہے۔ جبکہ حملہ آور بھی مارا گیا۔

گل روئےgilroy کے مقام پر ہونے والے گارلک فیسٹول میں مسلح شخص کی اندھا دھند گولیوں کی بوچھاڑ سے تین افراد جان سے گئے جبکہ متعدد افرد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کی آواز پر فوڈ فیسٹول میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ اپنے پیاروں کے ہمراہ بھاگتے نظر آئے

واقعے میں حملہ آوربھی مارا گیا۔ جبکہ دوسرے حملہ آور کی تلاش بھی جاری ہے۔