Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

فیاض الحسن نے مولانا فضل الرحمان کو بیروزگار قرار دیدیا

شائع 29 جولائ 2019 07:24am

fayazimage

اسلام آباد: فیاض الحسن چوہان نے مولانا فضل الرحمان کو بیروزگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیروزگاری کا دکھ مولانا صاحب سے برداشت نہیں ہو رہا، آج کل ان کا کام صرف پیغام رسانی رہ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زرداری کا پیغام نواز شریف اور نوازشریف کا پیغام فضل الرحمان کو پہنچاتے ہیں، اصول کے نام پر وصول کی سیاست کا موقع نہیں رہا، مولانا صاحب کو اسلام کے نام پر اسلام آباد کی تڑپ ہے۔

فیاض الحسن نے کہا کہ فضل الرحمان صاحب اسلام آباد آئیں انھیں کنٹینر اور ڈیزل دونوں ملے گا، بیگم صفدر اعوان جرائم پیشہ ہیں، نوازشریف اور بیگم صفدر اعوان دونوں مجرم ہیں، مجرموں کی سڑکوں پرآنے کی اجازت نہیں ہے، فیاض الحسن نے شہباز شریف کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔