Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

'حفیظ شیخ بھی ہمارے ساتھ تھے، انھیں بھی پکڑا جائے'

شائع 29 جولائ 2019 07:17am

zardariimagee

اسلام آباد: احتساب عدالت میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے آصف علی زرداری زرداری کے ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کردی۔

پیشی کے موقع پر سابق صدر نے میڈیا سے گفتگو میں حفیظ شیخ کو بھی جیل میں ڈالنے کا مشورہ دے ڈالا، انھوں نے کہا ہم پر ہزاروں کروڑ کھانے کا الزام لگایا جارہا ہے، حفیظ شیخ بھی ہمارے ساتھ تھے، انھیں بھی پکڑا جائے۔ حفیظ شیخ کوجیل میں ڈالیں اور ہزاروں کروڑوں کا پوچھیں۔

 صحافی کے سوال پر آصف زرداری نے ملین مارچ میں شرکت کی تصدیق کردی۔