Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

چوروں سے گھر کی حفاظت کیسے کی جائے؟ سابق چور کے مشورے

شائع 29 جولائ 2019 06:49am

Untitled-1

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ  گھر کو محفوظ بنانے کیلئے تمام دروازے اور کھڑکیاں لاک  کرنا اور قیمتی چیزوں کو سامنے نہ رکھنا کافی ہے تو  آپ غلط ہیں۔ ابھی بھی بہت سے طریقے ایسے ہیں، جن کو استعمال کرتے ہوئے چور آپ کےگھر میں چوری کر سکتے ہیں۔

ایک سیکیورٹی کے ماہر مائیکل فریسر، جو پہلے خود بھی چور تھے، نے  کچھ ایسی تجاویز دی ہیں، جن سے گھروں کو محفوظ کیا جا سکتا ہے۔

ایک پروگرام کے دوران  مائیکل نے بتایا کہ گھر کا کیلنڈر آپ کی نظر میں غیر اہم ہو سکتا ہے، لیکن یہ چوروں کیلئے کافی اہم ہوتا ہے۔

مائیکل کا کہنا ہے کہ لوگ اپنے کیلنڈر پر اپنی چھٹیوں کو نشان زد کرتے ہیں اور اسے گھر کی کھڑکی کے قریب لٹکاتے ہیں۔ کھڑکی سے چور کیلنڈر پر نشان زدہ دنوں کو دیکھ کر پتا چلا لیتے ہیں کہ اس دن گھر والے گھر سے باہر ہونگے، گھر میں گھسنے والے چوروں کو بھی کیلنڈر دیکھ کر  گھر کے مالکوں کی گھر سے دوری کا پہلے ہی پتا چل جاتا ہے۔ چور کیلنڈر پر نشان زدہ  دنوں کو ہی واپس آتے ہیں۔

مائیکل نے تجویز پیش کی کہ کیلنڈر پر اگر چھٹیوں کو نشان زدہ کرنا ضروری ہو تو اسے کھڑکی کے نزدیک نہ لٹکائیں۔ اگر گھر کے سامنے کے دروازے پر دو تالے ہیں تو دونوں لگائیں۔

مائیکل کا کہنا تھا کہ گھر میں کتا ہے کا بورڈ بھی زیادہ فائدہ مند نہیں ہوتا۔چور سمجھتے ہیں کہ جب گھر میں کتا چل پھر سکتا ہے تو وہ بھی چل پھر سکتے ہیں۔

مائیکل نے تجویز دی کہ گھر میں جتنے زیادہ حفاظتی اقدامات کئے جاسکیں، کئے جانے چاہیے۔انہوں نے  گھر کے دروازے پر گھنٹی کے ساتھ کیمرہ لگانے کی تجویز بھی دی۔

مائیکل نے بتایا کہ چور ایسے گھروں کی تلاش میں رہتے ہیں، جہاں حفاظتی اقدامات نہ کئے گئے ہوں۔ اگر کسی گھر میں حفاظتی اقدامات کئے گئے ہوں تو چور اگلے گھر  کی تلاش شروع کر دیتے ہیں۔