Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

سنجے دت کی وجہ سے کنوارا رہ گیا بولی وڈ کا یہ سپر اسٹار

شائع 29 جولائ 2019 06:16am

463889-sanjay-dutt-12345

سلمان خان بولی وڈ کے وہ سپر اسٹار ہیں جو سنجو بابا کی وجہ سے کنوارے رہ گئے۔ سلمان آج تک اپنی شادی کے سوال پر عجیب و غریب جواب دے کر اس سوال کو ٹالتے آئے ہیں، لیکن وہ شادی نہ کرنے کے پیچھے ایک بڑی وجہ کا انکشاف کرچکے ہیں۔

سلمان خان نے یہ انکشاف کپل شرما شو پر کیا تھا۔ آج اس کا تذکرہ اس لئے کررہے ہیں کیونکہ سلمان خان کی شادی کا سنجے دت سے گہرا تعلق ہے۔ سنجو بابا ہی وہ شخص ہیں، جن کی وجہ سے سلمان خان کا شادی سے بھروسہ ہی اٹھ گیا یا یوں کہیں کہ انہیں شادی سے ڈر لگنے لگا۔

سلمان خان نے کپل شرما کے شو پر بات چیت میں ایک مزیدار قصہ سنایا۔ انہوں نے بتایا کہ سنجے دت کی حالت دیکھنے کے بعد انہوں نے دوبارہ کبھی شادی کرنے کے بارے میں نہیں سوچا۔ سلمان کے اس انکشاف کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا تھا۔

سلمان خان نے بتایا کہ ایک مرتبہ سنجے دت مجھے شادی کے فوائد بتا رہے تھے اور سمجھانے کی کوشش کررہے تھے کہ مجھے شادی کرلینی چاہئے۔ وہیں بار بار ان کے فون کی گھنٹی بج رہی تھی۔ وہ کہہ رہے تھے جب تم شوٹنگ سے تھک کر آؤگے تو تمہاری بیوی گھر پر ہوگی اور وہ تمہارا خیال رکھے گی، سر دبائے گی، شادی بہترین چیز ہے۔ لیکن اس بات چیت کے دوران مسلسل ان کا فون بجتا ہی جارہا تھا اور آخر میں مجھ سے بات چیت درمیان میں روک کر انہوں نے اپنا فون اٹھایا۔ اتنا کہہ کر سلمان خان زور سے ہنس پڑے۔

سلمان خان اور سنجے دت کافی اچھے دوست ہیں۔ انہوں نے ساتھ میں کئی شاندار فلمیں کی ہیں۔