Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

چھ ڈاکوؤں سے اکیلے مقابلے کے دوران ایس ایچ او لانڈھی زخمی

شائع 29 جولائ 2019 05:11am

Untitled-1

کراچی: لانڈھی میں ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران ایس ایچ او لانڈھی زخمی ہوگئے، عینی شاہدین کا کہنا ہے 6 ڈاکوؤں سے اکیلے ایس ایچ اونے مقابلہ کیا، ڈاکو فرار ہوگئے۔

رات گئے لانڈھی نمبر چار میں ڈاکوؤں سے ایس ایچ او لانڈھی کا سامنا ہوا، مقابلے میں دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، چھ ڈاکوؤں سے تنہا مقابلہ کرتے ہوئے ایس ایچ او سعادت بٹ سینے کی دائیں جانب گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے ڈاکو لوٹ مار کر رہے تھے۔

واقع کی اطلاع ملتے پرایس ایس پی کورنگی علی رضا اور ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی بھی جناح اسپتال پہنچے ۔

زخمی ایس ایچ او کو مزید بہتر طبی امداد کے لیے سرکاری اسپتال سے نجی اسپتال منتقل کردیاگیا۔