Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

علی زیدی کی سعیدغنی کو بات چیت اور مل کر کام کرنے کی دعوت

شائع 29 جولائ 2019 04:52am

Ali Zaidi

کراچی: وزیر بحری امورعلی زیدی دورہ امریکا مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے، کراچی ایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو میں کہا وہ دورہ امریکا سے اچھی امیدیں لے کر آئے ہیں، ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے تجارت واحد حل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی 11 سال سے سندھ میں حکومت کر رہی ہے، کراچی میں اب بھی گندا پانی مل رہا ہے، اگرصوبائی حکومت کام کرلے تو کوئی کیوں احتجاج کرے۔

انہوں نے سعیدغنی کو بات چیت اور مل کر کام کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سعید غنی میرے ساتھ بیٹھیں، کام کریں ۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں یومیہ 13 ہزار ٹن کچرا اکٹھا کیا جاتا ہے۔ عالمگیر کراچی کے شہریوں کےلئے آواز بلند کر رہے ہیں۔ ایم این اے کی گرفتاری کیلئےاسپیکر کو آگاہ کیا جاتا ہے۔