Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

کریمنل ریکارڈ کے حامل ضمانت پر رہا دو افراد قتل

شائع 29 جولائ 2019 04:36am

ambulanceimage

کراچی: سہراب گوٹھ میں فائرنگ کرکے دو فراد کو قتل کردیا گیا، پولیس کے مطابق جاں بحق افراد جرائم پیشہ تھے جو کچھ روز قبل ضمانت پر جیل سے رہا ہوئے تھے۔

 پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت عادل محسود اور سمیع اللہ عرف شینو کے نام سے ہوئی ہے، مقتولین کا کریمنل ریکارڈ موجود ہے، دونوں ایک ہفتہ قبل جیل سے ضمانت پر رہا ہو کر آئے تھے۔

پولیس کے مطابق دونوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے دس خول برآمد ہوئے ہیں۔

مقتولین کی لاشوں کو سردخانے منتقل کردیا گیا۔