Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

کراچی: بارش کا سلسلہ جاری، دوپہر تک موسلا دھار بارش کا امکان

شائع 29 جولائ 2019 04:28am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی: شہر قائد میں تیزبارش کا سلسلہ جاری ہے، نارتھ ناظم آباد، ناگن چورنگی، یوپی موڑ، سائٹ، اورنگی ٹاؤن، ایف بی ایریا، گلستان جوہر، گلشن، سرجانی، صدر، اولڈ سٹی ایریا سمیت شہر بھر میں تیزبارش کی اطلاعات ہیں۔

محکمہ موسمیات نے دوپہر کے وقت طوفانی بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔

ساتھ ہی اندرون سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ رات گئے حیدرآباد، میرپورخاص، جامشورو، کوہستان، کوٹری،عمرکوٹ میں رامسر، رتنور، بدین،کھوکھراپار اور تھرپارکر میں مٹھی، چھاچھرو میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے جبکہ بجلی غائب ہوگئی۔

ڈیرہ مراد جمالی اور لورالائی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔