Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

روس میں اپوزیشن کا احتجاج، 1 ہزار سے زائد افراد گرفتار

شائع 28 جولائ 2019 09:42am

``

ماسکو: روس کے دارالحکومت ماسکو میں پولیس نے اپوزیشن کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کرنے والے ایک ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔

ماسکو میں اپوزیشن کی جانب سے ریلی نکالی گئی جس میں 3 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ احتجاج کے دوران متعدد مظاہرین نے وسطی ماسکو میں کئی سڑکوں کو بلاک کرنے کی کوشش کی تاہم ان علاقوں میں پولیس نے بھاری نفری نے ان کی یہ کوشش ناکام بنا دی۔

ماسکو پولیس کے مطابق مظاہرے کے دوران مجموعی طور پر ایک ہزار 74 افراد کو مختلف جرائم میں گرفتار کیا گیا۔

یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں روس کے دارالحکومت ماسکو کی شاہرائے ساہاروف پر حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ کو محدود کرنے کے خلاف اور انٹرنیٹ کی آزادی کے نام سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا۔

پولیس نے نعروں اور بینروں اور کو تحویل میں لے کر 28 افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔