Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

افغان شہریوں کیلئے پاکستانی ویزے کا اجرا محدود

شائع 28 جولائ 2019 09:08am

``

کابل: پاکستانی سفارت خانے نے نوسر بازوں کے خلاف کارروائی تک افغان شہریوں کے لئے ویزے کا اجرا محدود کردیا ہے۔

اس حوالے سے سفارت خانے کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانی نوسرباز گروہ لوگوں سے پیسے لے کر سفارت خانے کے قونصلر سیکشن تک جانے کے لئے رسائی دیتا ہے، نوسر باز گروہ کو پولیس کی بھی تائید حاصل ہے اور اس گروہ کے خلاف پولیس بھی کارروائی نہیں کر رہی، نو سر بازوں کے خلاف کارروائی کے بعد مکمل ویزا سروس کھول دی جائے گی۔

سفارت خانے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لئے اب صرف بزرگ، مریض، خواتین، اور کاروباری حضرات کو ویزے جاری کئے جائیں گے، نوسر بازوں کے خلاف کارروائی کے بعد مکمل ویزا سروس کھول دی جائے گی۔