Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے جدہ ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام

شائع 28 جولائ 2019 06:57am

airportimage
پشاور: نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات اے ایس ایف اہلکاروں نے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن جدہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

WhatsApp Image 2019-07-28 at 10.55.40 AM (1)

مسقط کے راستے جدہ جانے والے مسافر سے 7 کلو 850 گرام براؤن شوگر (ہیروئن) برآمد ہوئی ہے۔ مسافر کے بیگ کو اسکیننگ کے دوران مشکوک قرار دے کر چیک کیا گیا تو اس میں مہارت سے چھپائی گئی ہیروئن برآمد ہوئی۔

WhatsApp Image 2019-07-28 at 10.55.39 AM (1)

اے ایس ایف حکام کے مطابق مسافر کا نام محمد عدنان ہے اور وہ شیخوپورہ کا رہائشی ہے، ملزم کو برآمد ہیروئن سمیت مزید تحقیقات کے لیے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔

WhatsApp Image 2019-07-28 at 10.55.39 AM WhatsApp Image 2019-07-28 at 10.55.40 AM