Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چاند کے بارے میں 7 دلچسپ حقائق

پچاس برس قبل انسان پہلی مرتبہ چاند کی سطح پر اترا تھا۔ اُس وقت سے چاند کے بارے م
شائع 28 جولائ 2019 06:25am

``

پچاس برس قبل انسان پہلی مرتبہ چاند کی سطح پر اترا تھا۔ اُس وقت سے چاند کے بارے میں کئی دلچسپ اور عجیب و غریب حقائق سامنے آئے ہیں جن میں سے چند ہم آپ کی خدمت میں پیش کررہے ہیں۔

٭ چاند سکڑ رہا ہے

Full moon in the night sky (picture-alliance/Arco Images/B. Lamm)

امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق چاند کی حرارت میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔ اس باعث اس کی سطح ایسے سکڑتی جا رہی ہے جیسے انگور خشک ہونے پر کشمِش کی صورت اختیار کر جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ چاند کی اندرونی حصہ بھی سکڑنے کے عمل میں ہے۔ گزشتہ لاکھوں برسوں میں چاند کی مجموعی حجم میں پچاس میٹر کی کمی ہو چکی ہے۔

٭ چاند پر امریکی جھنڈا کیسے لہراتا ہے؟

Buzz Aldrin and a US flag on the moon (picture-alliance/Photoshot/Neil A. Armstrong)

سازشی عناصر کا خیال ہے کہ چاند پر انسان کے اترنے کا امریکی دعویٰ غلط ہے اور اکیس جولائی سن 1969 کو نیل آرمسٹرانگ اور ایڈون ایلڈرن نے چاند پر نہیں بلکہ ایک ساؤنڈ اسٹیج پر چہل قدمی کی تھی۔ یہ بھی کہا گیا کہ جو امریکی جھنڈا نصب کیا گیا۔ وہ ایسے لہراتا دکھایا گیا ہے جیسے ہوا چل رہی ہو، جب خلا میں ہوا موجود نہیں۔ ناسا کا کہنا ہے کہ تصویر خلا باز الڈرن کے جھنڈے کو لہرا کر کھولنے کے وقت لی گئی تھی۔

٭ جلا دینے والی گرمی اور منجمد کر دینے والی سردی

Related image

چاند پر درجہٴ حرارت غیر معمولی طور پر انتہائی بلند اور کم ہوتا رہتا ہے۔ یہ 127 ڈگری سینٹی گریڈ یا 260 ڈگری فارن ہائیٹ تک پہنچ سکتا ہے۔ چاند پر درجہٴ حرارت میں گراوٹ منفی 153 سینٹی گریڈ تک یا منفی 243 ڈگری فارن ہائیٹ تک ہو سکتی ہے۔

٭ چاند پر انسانی وجود کی روایت

Man's silhouette seen in front of the moon (picture-alliance/dpa/F. Rumpenhorst)

یہ بھی ایک قدیمی روایت ہے کہ چاند پر کوئی شخص رہتا ہے۔ کچھ لوگ چاند کے چہرے پر انسانی چہرہ بھی دیکھتا ہیں۔ پاکستان میں یہ کہانی چلتی ہے کہ چاند پر ایک بڑھیا سوت کاتنے میں مصروف ہے۔ ہر ثقافت میں چاند پر کسی انسان کی موجودگی کی کہانی گھومتی ہے۔ چاند پر اترنے والے خلابازوں کو وہاں کسی انسان سے پالا نہیں پڑا ہے۔

٭ زمین سے دوری اور سورج گرہن کا خاتمہ

Solar eclipse (Reuters/J. Ernst)

سائنس دانوں کے مطابق چاند، زمین سے سالانہ بنیاد پر چار سینٹی میٹر کی رفتار سے دور ہو رہا ہے۔ تقریباً ساڑھے پانچ سو ملین سالوں کے بعد چاند اتنی دور ہو جائے گا کہ زمین پر سورج گرہن کا امکان ختم ہو کر رہ جائے گا۔

٭ بھیڑیے کو کوئی فکر نہیں

Wolf howling at the night sky (Imago/Anka Agency International/G. Lacz)

روایتاً بڑھتے چاند کو دیکھ کر بھیڑیے کا غرانا مشہور ہے۔ تمام پرانی دہشت پیدا کرنے والی فلموں میں شدت پیدا کرنے کے لیے چاند کو دیکھ کر بھیڑیے کا غرانا اور بھونکنا بڑھنا دکھایا جاتا تھا۔ حقیقت یہ ہے کہ پورے چاند پر بھی بھیڑیے پوری شدت سے چاند کو دیکھ کر بھونکتے نہیں ہیں۔ وہ معمول کے مطابق رات کے وقت بھیانک انداز میں کسی وقت چیختے ہیں اور اس کا پورے چاند سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

٭ مون واکرز: کتنا ہمہ جہت گروپ ہے؟

Neil Armstrong and Apollo 11 crew meeting President Obama in the White House (picture-alliance/dpa)

اب تک چاند پر ایک درجن سے زائد انسان قدم رکھ چکے ہیں۔ یہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھتے تھے۔ لیکن ان میں ایک چیز مشترک ہے کہ وہ سب امریکی تھے۔ سبھی سفید فام اور مرد تھے۔ اب دیکھنا یہ کب پہلا غیر امریکی چاند پر قدم رکھتا ہے اور کس وقت کوئی عورت چاند کی نگری سے ہو کر لوٹتی ہے۔