Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

کراچی: ایک اور آگ نے فائر بریگیڈ کی کارکردگی کا پول کھول دیا

شائع 28 جولائ 2019 04:27am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی: ایک اور آگ نے فائر بریگیڈ کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ شیرشاہ کے گودام میں لگی آگ سارا سامان جلا کر خود بجھ گئی۔ تاجروں نے الزام لگایا کہ کے الیکٹرک کی غفلت کے باعث شارٹ سرکٹ ہوا اور آگ لگی۔

کراچی کے علاقے شیرشاہ میں کپڑے کے گودام میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے6 گوداموں کو بھی لپیٹ لیا۔

فائربریگیڈ کی 10 نیوی کی ایک گاڑی نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔ آگ نے لاکھوں کا نقصان پہنچایا، تاہم اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔