Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

ٹریفک قوانین، لاہور نے دنیا بھر میں اپنا سکہ منوالیا

شائع 28 جولائ 2019 04:11am

``

لاہور: ٹریفک قوانین میں لاہور نے دنیا بھر میں اپنا سکہ منوالیا۔ ورلڈ ٹریفک انڈیکس کی جاری فہرست میں ٹریفک منیجمنٹ کے لیے 208 ترقی یافتہ شہروں میں لاہور کا 31 نمبر ہے۔

ورلڈ ٹریفک انڈیکس نے اعتراف کرلیا کہ کولمبو، لاس اینجلس، ماسکو ہو یا استنبول۔ دنیا بھر میں نہیں لہور جیا کوئی ہور۔

اس فہرست کے مطابق دنیا کے ترقی یافتہ شہروں میں لاہور کا 81واں نمبر ہے۔

ٹریفک جام میں لاہور 82ویں نمبر پر ہے۔ جبکہ ٹریفک منیجمنٹ میں لاہور کا نمبر 31 ہے۔

چیف ٹریفک افسر لیاقت علی ملک کے مطابق لاہور کا ٹریف نظام بہتر بنانے میں کڑی محنت لگی ہے۔

 ٹریفک پولیس کی عوام سے یہ بھی اپیل ہے کہ اگر عوام ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں تو پورے پاکستان کو دنیا میں درجہ مل سکتا ہے۔