Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

ہلکی بارش سے موسم خوشگوار، موسلا دھار بارش کا امکان

شائع 28 جولائ 2019 03:29am

``

کراچی: شہر قائد میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ نارتھ ناظم آباد، ناگن چورنگی، یوپی موڑ، سائٹ، اورنگی ٹاؤن، ایف بی ایریا، نارتھ کراچی، سرجانی اور گرومندر سمیت شہر بھر میں ہلکی بارش اور بوندا باندی وقفے وقفے سے جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج سے منگل تک تیز ہواوں کے ساتھ دوسری جانب موسلادھار بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔ سکھر، میرپورخاص، شہید بینظر آباد میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

رات گئے لاہور، باغ، آزاد کشمیر اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسم ابر آلود ہے، جبکہ خیبر پختونخوا، پنجاب،  کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔