Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

شہید کیپٹن عاقب کے سر اگلے ماہ سہرا بندھنا تھا،رپورٹ

شائع 27 جولائ 2019 05:52pm

aqibimageee

کوئٹہ : بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف لڑتے ہوئے شہادت کا جام پینے والوں میں کیپٹن عاقب جاوید بھی شامل ہیں۔

شہید کیپٹن کے سر اگلے ماہ سہرا بندھنا تھا ۔ لیکن شاید قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔

پاکستان آرمی کے جانباز افسر۔کیپٹن عاقب جاوید،وطن عزیز سے محبت کالازوال جذبہ عاقب کو پاک فوج میں گھسیٹ لایا۔

دوہزار پندرہ میں کمیشن حاصل کیا۔2018 میں کیپٹن کے رینک پر ترقی ملی۔ دس روز پہلے ہی چھٹیوں کے بعد یونٹ جوائن کیا۔ 24اگست2019کو عاقب رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے والے تھے کہ وطن کی خاطر شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے۔

شہید کیپٹن کی نماز جنازہ آبائی علاقے بہلوال میں ادا کی گئی، جس کے بعد شہید عاقب کو فوجی اعزاز کیساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔