Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

کراچی: گودام میں آتشزدگی ،لاکھوں کا سامان جل گیا

شائع 27 جولائ 2019 04:33pm

fireimageee

کراچی میں صبح نو بجے شیرشاہ کپڑے کے گوداموں میں آگ لگ گئی۔ جس نے لاکھوں کا سامان جلا کر راکھ بنادیا۔

تاجروں نے الزام لگایا کہ کے الیکٹرک کی غفلت کے باعث شارٹ سرکٹ ہوا اور آگ لگی۔

کراچی شیرشاہ میں کپڑے کے گودام میں آتشزدگی۔آگ نے چھ گوداموں کو بھی لپیٹ لیا۔

فائربریگیڈکی10نیوی کی ایک گاڑی نے حصہ لیا۔ آگ نے لاکھوں کا نقصان پہنچایا۔ آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔